۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عید مبعث کرگل

حوزہ/ کرگل میں ٢٧ رجب المرجب شب مبعث کے موقع پر الہلال کمیٹی ای کے ایم ٹی پشکم کے زیر اہتمام ایک بہترین جشن بعثت کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٢٧ رجب المرجب شب مبعث کے موقع پر الہلال کمیٹی ای کے ایم ٹی پشکم کے زیر اہتمام ایک بہترین جشن بعثت کا اہتمام کیا گیا جس سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان ولایت و امامت نے زبردست سردی کی پرواہ کئے بغیر امام بارگاہ حسینی پشکم میں تشریف لا کر محفل کو رونق بخشی۔
اس دوران نعت و منقبت کے ساتھ شیخ غلام حسنین رضوانی نے صدارتی خطبے اور دعائے خیر و برکت کے ساتھ مجلس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔

اسے بھی دیکھیں: تصاویر/ کرگل میں عظیم الشان جشن عید بعثت کا اہتمام

جش عید بعثت معمول کے مطابق بعد از نماز مغربین، تلاوت قرآن کریم کے ساتھ مجلس کا آغاز ھوا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور قصیدہ بھی پڑھے گیے، نیز دوران خطبہ صدارت، صدر محفل نے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمات اور قربانیوں کا ذکر کرتے ھوئے امت مسلمہ سے تاکید کی کہ سیرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر چلتے ہوئے دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کا ذمہ اٹھائیں، تاکہ دین کے ساتھ ساتھ امت کی خدمت ھو سکے اور دونوں عالم میں سر خرو ھونے کا سبب بنے۔

آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ ساتھ دعائے امام زمانہ (عج) اور دعائے انقلاب کے ساتھ محفل عید کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .